شوپیاں: ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے کے باغیچوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران علاقے کے نیل ناگ نام کے باغیچے میں عسکریت پسند موجود تھے۔ جوں ہی فورسز اہلکار ان باغیچوں کی طرف بڑھنے لگی تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد سناٹا چھا گیا۔
وہیں فورسز اہلکاروں نے محاصرے کو سخت کرکے سبھی ممکنہ راستوں پر پہرے بٹھا کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے، وہیں فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔
وہیں تازہ اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر کو اندھیرے کے سبب کل صبح تک روک دیا ہے۔
قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے افیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیں۔ پولیس کے مطابق شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔
مزید پڑھیں: