ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر: تین عسکریت پسند ہلاک، دو سکیورٹی اہلکار زخمی

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 5:24 PM IST

Updated : Apr 8, 2021, 8:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہے۔

Encounter in Shopian
شوپیان انکاؤنٹر

شوپیان کے جان محلہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں انصار ‏غزوت الہند کے ٹاپ کمانڈر امتیاز احمد بھی شامل ہے۔

شوپیان انکاؤنٹر

جائے تصادم پر کشمیر کے آئی جی وجے کمار پہنچ گئے ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جان محلہ میں چار سے زائد عسکریت پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ ابھی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ شوپیاں میں جامع مسجد کے پاس نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مقامی نوجوانوں نے جامع مسجد کے پاس سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز نے پیلٹ اور آنسوں گیس کے گولے داغے۔ خبر لکھے جانے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ انکاؤنٹر کی مکمل تفصیلات

یاد رہے کہ اس علاقے میں تین سال قبل 2018 میں اسی طرح کے ایک انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند جن میں غیر ملکی ٹاپ کمانڈر منا بہاری شامل تھا، کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2021, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.