تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز نے مشترکہ طور پر ضلع کے سُگن زینہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک تصادم آرائی جاری ہے۔