جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے علاقے شرمال میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر ختم ہو گیا ہے۔ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج کی 44 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مل کر تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس دوران جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔
انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا اور ابھی بھی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔ انکاونٹر میں ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت سجاد بٹ ساکن اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے قبضہ سے ایک پستول اور ایک گرینڈ برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈران کی فاروق عبداللہ کے ساتھ میٹنگ