شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں صبح 11 بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع جو اب ختم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ہیف شرمال نامی گاؤں کا محاصرہ کیا جہاں ایک رہائشی مکان میں عسکریت پسند موجود تھے۔ محاصرے کے فوراً بعد فائرنگ ہوئی۔ تاہم بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران گاؤں میں کوئی عسکریت پسند نہیں ملا، جس کی وجہ سے تلاشی مہم کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہیف شرمال علاقے میں ماضی میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ تنظیموں سے وابستہ کئی عسکریت پسند سرگرم تھے تاہم ان میں سے اکثر کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ عسکریت پسند ان دیہات کے ارد گرد وسیع سیب کے باغات میں اپنی کمین گاہیں بناتے تھے۔ encounter breaks out in heff shirmal village of shopian
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Pahalgam: پہلگام تصادم میں حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈ سمیت تین عسکریت پسند ہلاک
مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے آج صبح 10 بجے کے قریب شرمال علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لے کر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
لوگوں نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے کئی بار لاؤڈ اسپیکر کے زریعے مکان میں موجود عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کرنے کے لیے بھی کہا تاہم عسکریت پسندوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ ابتدائی مرحلے میں کچھ روانڈ فائرنگ کے بعد ابھی تک کسی بھی طرح سے گولی نہیں چلی۔ علاقے میں تلاشی مہم کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔