ETV Bharat / state

Encounter in Shopian: شوپیان انکاؤنٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

ضلع شوپیاں کے ریبن علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر ختم ہو گیا ہے۔ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے۔ Encounter Reban area of Shopian

شوپیان کے ریبن علاقے میں انکاؤنٹر
شوپیان کے ریبن علاقے میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 6:28 AM IST

Updated : Jul 12, 2022, 10:11 AM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گزشتہ رات دیر گئے انکاؤنٹر شروع ہوا تھا تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ زرائع کے مطابق 1st فوج کی راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے ریبن چتراگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ Encounter Reban area of Shopian

شوپیان انکاؤنٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

اس دوران ایک رہائشی مکان میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس اپنے ایک ٹئوٹ میں انکاؤنٹر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ریبن علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Awantipora Encounter: اونتی پورہ انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ختم

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'انکاؤنٹر شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی گولیوں کا زبردست تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد رک گیا۔ تاہم بعد میں خاموشی چھائی رہی اور فورسز اہلکاروں رات بھر تلاشی آپریشن کو جاری رکھا اور صبح فورسز اہلکاروں کو تلاشی آپریشن کو ختم کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے وندک پورہ گاؤں میں انکاؤنٹر ہوا جس میں دو عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس جھڑپ میں جیش محمد نام کی عسکریت پسند تنظیم کے سرکردہ کمانڈر قیصر کوکا بھی ہلاک ہوا جو کہ سنہ 2018 سے سرگرم تھا، ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے ایک یو ایس اے میڈ رائفل، ایک پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ Two Militant Killed in Awantipora Encounter

Last Updated : Jul 12, 2022, 10:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.