ETV Bharat / state

Eid Prayers 2023 کشمیر کے بیشتر مقامات پر نماز عید مساجد میں ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 6:43 PM IST

Updated : Apr 22, 2023, 7:47 PM IST

عید کے معنیٰ خوشی کے ہوتے ہیں، عید یعنی خوشی کا دن، وہیں عید کا ایک مفہوم بار بار لوٹ کے آنا بھی ہوتا ہے۔ عید کے دن اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگ اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق دی۔

eid-prayers-offered-in-anantnag-and-shopian-mosques-with-religious-fervour
کشمیر کے بیشتر مقامات پر نماز عید مساجد میں ادا کی گئی

کشمیر کے بیشتر جگہوں پر نماز عید مساجدوں میں ادا کی گئی

اننت ناگ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کے روز عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع اننت ناگ کے اکثر عید گاہوں میں پانی جمع رہنے کی وجہ سے عیدالفطر کی نماز فرزندان توحید نے نزدیکی مساجدوں میں ہی ادا کی۔
اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب تحریک صوتُ الاولیاء کی جانب سے باغ نوگام میں منعقد ہوئی،جہاں پر ہزاروں فرزندان توحید نے اللہ کی بارگاہ میں سرو سجود ہوئے اور عید نماز ادا کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے ناگہانی آفت اور ملک میں خوشحالیکے لیے دعائیں بھی کی۔ اس موقع پر مولانا فیاض رضوی نے وزیراعظم اور لیفٹننٹ گورنر سے مذہبی علماء کرام کی رہائی کے لیے درخواست کی۔ اہنون نے امید ظاہر کی کہ دینی علمائے کرام کو قید سے جلدی رہا کیا جائے گا واضع رہے تحریک صوتُ الاولیا کے بانی عبدالرشید داؤدی اور جمعیت اہلحدیث کے مشاق احمد ویری کئی سال سے جیل میں نظر بند ہیں۔

شوپیاں:
ادھر جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں بھی عیدالفطر کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ضلع شوپیاں میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد شوپیان میں منعقد ہوا۔ ،جہاں نماز عیدالفطر صبح 10 بجے ادا کی گئی۔وہیں وادی کے دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید پڑھیں: Eid 2023 پلوامہ اور ترال میں بھی عید کے حوالے سے بڑے اجتماعات منعقد

واضح رہے کہ عید کا تہوار مسلم برادری کے لئے اہم تہوار ہے۔ ماہ صیام کے آخری دن جب ماہ شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو یکم شوال المکرم کو عید منائی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔عید کو مٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

Last Updated : Apr 22, 2023, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.