ETV Bharat / state

شوپیاں میں لاکھوں روپئے کا منشیات ضبط: پولیس - منشیات فروش گرفتار

Drug Peddler arrested جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں کے نارواو علاقہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو 748 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کی قیمت لاکھوں بتائی جارہی ہے۔

drug-peddler-arrested-in-shopian
شوپیاں میں لاکھوں روپئے کا منشیات ضبط: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 7:28 PM IST

شوپیاں:ضلع شوپیاں میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 748 گرام براؤن شوگر برآمد کی ہے۔ ضبط شادہ منشیات کی قیمت لاکھوں روپیے بتائی جارہی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کیا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس کی ایک پارٹی نے ضلع کے نارواو علاقے میں ناکہ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

  • Shopian Police apprehended one drug peddler near Narwah- Rawalpora Crossing & recovered contraband substance like brown Sugar weighing 748 gms from his possession.
    Case under NDPS Act stands registered at PS Shopian & investigation taken up@JmuKmrPolice @DigSkr @IPS_Tanushree pic.twitter.com/Sib1b0TZno

    — DISTRICT POLICE SHOPIAN (@ShopianPolice) January 12, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش تھار گاڑی میں سورا تھا اور جونہی پولیس نے ناکہ پر گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی میں ایک پالتھین بیگ برآمد ہوا۔تلاشی کے دوران پالتھین بیگ میں 748 گرام وزن کا براؤن شوگر جسیا مادہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق منشیات کی قیمت بلیک مارکیٹ میں 1.05 کروڑ روپئے ہیں۔ پولیس نے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کیا ہے اور مذکوہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایف آئی آر نمبر 11/2024 انڈر سیکشن 8/21 این ڈی پی ایس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ آنسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے بارہمولہ میں جمعے کے روز کہا کہ وادی میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں کریک ڈاؤن کو مزید تیز تر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.