ETV Bharat / state

شوپیاں: سڑکوں کے کنارے گاڑی پارک کرنے پر کارروائی - قصبہ میں ٹریفک جام

شوپیاں قصبہ کے مین مارکیٹ میں سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرنے کی وجہ سے مسافروں کو زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

شوپیاں: سڑکوں کے کنارے گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 4:50 PM IST

Updated : Jan 15, 2021, 4:55 PM IST

قصبہ شوپیاں کے مین مارکیٹ میں غلط طریقے سے پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف میونسپل کمیٹی شوپیاں اور ٹریفک اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

میونسپل کمیٹی شوپیاں اور ٹریفک عملہ نے سڑکوں پر بے ترتیب اور غلط جگہوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے ضبط کیا اور کئی ڈرائیوروں سے جرمانہ بھی وصول کیا۔

لوگوں نے میونسپل کمیٹی کی اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں بھی کارروائی جاری رکھے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔

لوگوں کے مطابق ’’سڑکوں پر غلط طریقے سے پارکنگ کرنے والوں کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پورے قصبہ میں ٹریفک جام ہوتا ہے۔‘‘

میونسپل کمیٹی کے ٹیکس کلکٹر نے بتایا کہ مین مارکیٹ شوپیاں میں غلط طریقے سے پارکنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور نہ ہی سڑکوں پر قبضہ جمانے والوں کو بخشا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غلط جگہ گاڑی پارک کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر گاڑیاں پارک نہ کریں بلکہ پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات کا استعمال کریں۔

Last Updated : Jan 15, 2021, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.