ETV Bharat / state

My Town My Pride میرا قصبہ میری شان پروگرام کے تحت ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کا شوپیان دورہ

میونسیپل کونسل شوپیان کے ایگزیکٹیو افسرسہیل ملک نے بتایا کہ مائی ٹاؤن مائی پرایئڈ‘‘ کے پہلے مرحلے میں جو کام شروع کیے گئے تھے انہیں مکمل کر لیا گیا ہے۔اس پروگرام میں قصبہ کے لوگوں نے اپنے کچھ مسائل سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا جن پر جلد ہی کام شروع کیا جائیگا ۔Dr. Shahid Iqbal Chaudhary's visit to Shopian

شاہد اِقبال چودھری کا شوپیان دورہ
شاہد اِقبال چودھری کا شوپیان دورہ
author img

By

Published : Dec 10, 2022, 4:29 PM IST

جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی دیگر قصبہ جات اور اضلاع کی طرح ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ میونسپل پارک شوپیاں میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعے پر مختلف محکموں نے (ایس ایم سی) شوپیاں میونسیپل کونسل پارک میں اسٹالز لگائے گئے ہیں اور مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران عوام کے مسائل سن کر انہیں نوٹ کر رہے ہیں۔ مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘‘ کی اس تقریب میں قبائلی امور کے سکریٹری ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے محمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار ، ایکزیکٹیو افسر شوپیاں ملک سہیل ، ایس پی شوپیاں تنوشری کے علاوہ ضلع کے دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔ Dr. Shahid Iqbal Chaudhary's visit to Shopian

شاہد اِقبال چودھری کا شوپیان دورہ

اس دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوامی جانکاری کے لیے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ شہروں اور قصبہ جات میں عوام کو مختلف اسکیموں سے روشناس کرایا گیا خاص کر متعدد سماجی تحفظ اسکیموں اورسرکاری اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران ایکزیکٹیو افسر شوپیاں ملک سہیل نے بتایا کہ مائی ٹاؤن مائی پرایئڈ‘‘ کے پہلے مرحلے میں جو کام شروع کیے گئے تھے انہیں مکمل کر لیا گیا ہے۔اس پروگرام میں قصبہ کے لوگوں نے اپنے کچھ مسائل سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا جن پر جلد ہی کام شروع کیا جائیگا ۔۔

یاد رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دور دراز گاؤں دیہاتوں میں لوگوں کے مسائل سنے گئے اور انہیں درپیش مسائل کا کسی حد تک ازالہ کیا گیا ،وہیں اب قصبہ جات و شہروں کے لیے میرا قصبہ میری شان پروگرام بھی شروع کیا گیا جس میں شہروں و قصبہ جات کے لوگوں کے مسائل اور انہیں نئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دینا ہے ۔

مقامی لوگوں نے قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کے سامنے اپنے مطالبے رکھے جنہں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرای گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.