ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا - Shopian visited the historic Jamia masjid

لوگوں کو یقین دلایا کہ 'وہ تمام معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔'

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:28 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے تاریخی جامع مسجد شوپیان کا دورہ کر کے وہاں جدید کاری اور رکھ رکھاؤ کے علاوہ دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا

ان کے ہمراہ ایکزیکیوٹیو افسر میونسپل کمیٹی، ایکزیکیوٹیو انجینیئر آر اینڈ بی، ایکزیکیوٹیو انجینیئر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس دوران مقامی لوگوں نے جامع مسجد شریف کی تعمیر و تجدید اور اس کے رکھ رکھاؤ سے متعلق کئی مطالبات پیش کیے۔ ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ 'وہ ان تمام معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے اور لوگ عنقریب تجدید شدہ مسجد شریف کو دیکھ سکیں گے۔'

واضح رہے کہ ضلع شوپیان میں بنائی گئی تاریخی مرکزی جامع مسجد آپسی تنازع کی وجہ سے دن بہ دن خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی تھی۔ سنہ ء1930سے ء1940 تک یہاں کے مقامی لوگوں نے اس مسجد کو تعمیر کروایا تھا اور دو فریق میں آپسی تنازع ہونے کی وجہ سے آئے دن یہ مسجد خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔

اس مسجد کی خاصی تعداد میں مالی امداد ہونے کے باوجود اس کی تعمیر و مرمت نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ مسجد کے انتظامیہ میں آپسی تنازع کا کیس ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہے اور کورٹ نے اس مسجد کی تعمیر و مرمت پر پابندی عائد کر دیا ہے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ وہ اس میں مداخلت کرے اور جلد سے جلد اس مسجد کی تعمیر کی جائے جس کے بعد ترقیاتی کمشنر شوپیان نے از خود جائزہ لینے کے بعد افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مسجد کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کریں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.