سیشن جج نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ 'وہ ہسپتال میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہسپتال میں پالیتھین کا استعمال نہ کریں۔'
دورے کے دوران سیشن جج کے ہمراہ چیف میڈیکل آفسر شوپیان ڈاکٹر ثناءاللہ بٹ، ایکزیکیوٹیو انجینیئر آر اینڈ بی عبدالقیوم کرمانی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شوپیان شفاعت احمد اور باقی آفسران تھے۔
سیشن جج نے آفسران پر زور دیا کہ 'وہ ضلع ہسپتال میں بیت الخلاء کی صاف صفائی کو یقینی بنانے کے علاوہ ہسپتال میں موجود کار پارکنگ کو بھی مزید بہتر بنائیں۔'
ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ سمیر منتو نے بھی ضلع ہسپتال شوپیان کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران سے ایک میٹنگ کی تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔