ETV Bharat / state

شوپیان میں بیداری کیمپ - بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

شوپیان میں بیداری کیمپ
شوپیان میں بیداری کیمپ
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 1:54 PM IST

اس کیمپ میں قریب چار سو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر نے آرہامہ شوپیان میں بیداری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین مہمان خصوصی تھے۔

شوپیان میں بیداری کیمپ

اس تربیتی کیمپ میں مختلف شعبوں، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ یا اس کی مساوی سطح تک کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار کے مواقع اور خود روزگار بنانے کے لیے تربیت دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے اپنے بیان میں سرکار کی طرف سے اسکیموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کے اس تیز رفتار ترقی یافتہ زمانے میں نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاکر اپنی معاشی حالت سدھار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'گورنمنٹ کی طرف سے بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کئی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا کر بے روزگار اپنا روزگار خود بنا سکتے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.