بتایا جا رہا ہے کہ کشش انسٹیٹیوٹ سرنکوٹ میں سلائی کا کورس کررہی طالبات کو لے ایک ٹیمپو جا رہی تھی۔ اسی دوران ٹیمپو گہری کھائی میں گرگئی۔ 11 افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گئے اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو شوپیاں کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بعد میں حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں سرینگر منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ آج سہ پہر میں پیر کی گلی نامی علاقے کے لال غلام مقام پر پیش آیا۔
اس دلدوز حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع شوپیاں میں سنسنی پھیل گئی ایمبولینس اور رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔اور امدادی کاروائی میں مصروف ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹیمپو میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔اور ڈرائیور ٹیمپو پر قابو نہیں رکھ پایا اور یہ حادثہ ہو گیا۔ وہاں موجود لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیمپو کا بریک فیل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
لوگوں نے مزید کہنا ہے کہ جہاں یہ حادثہ پیش آیا اس کے اطراف میں تقریباً 40 کلو میٹر تک کوئی ہسپتال نہیں ہونے کی وجہ سے اتنے افراد ہلاک ہو گئے، یہاں تک کہ اس علاقے میں موبائل کا نیٹورک بھی کام نہیں کرتا ۔
بعد میں ایمبولینس گاڑیوں میں ان ہلاک شدہ طلباء کو سرنکوٹ بھیجا گیا۔ ہلاک شدگان طلباء میں سے کچھ چند کی شناخت شبنم،رابعہ، سہیل احمد،حمیرہ کازمی، عرفانہ کوثر، تبسم، شیرین فاطمہ، جمیل احمد اور نجمعہ کے بطور کی گئی ہے۔