مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ضلع ترقیاتی کمشنر شری کانت بالا صاحب سوسے نے آج زینہ پورہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کے ساتھ دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے محکمہ سے وابستہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں پانی، بجلی اور طبی سہولیت کو یقینی بنائیں۔
وہیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے کی صورتحال کا بھی جائزه لیا اور مختلف علاقوں کے لوگوں سے بات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کے لیے ذاتی طور پر بھی افسران کو ہدایت دیں۔ ساتھ ہی راشن اور ادویات جیسی ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھی آفسران کو ہدایت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت
ڈی سی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور ہر طرح کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔