ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ہسپتال کا دورہ کیا - معائنہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان، چودھری محمد یاسین نے جموں و کشمیر پروجیکٹز کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کے ذریعہ چلائے جانے والے ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ہسپتال کا دورہ کیا

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 4:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:16 AM IST

اپنے دورے کے دوران، ترقیاتی کمشنر نے تعلیمی بلاک، انتظامی بلاک، او پی ڈی، آپریشن تھیئٹر، سرجیکل اور دیگر وارڈز میں کام کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ہسپتال کا دورہ کیا

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور ہسپتال کے نئے تعمیر شدہ اضافی بلاکس کو جلد سے جلد فعال بنانے کے منصوبے کو مکمل کریں۔

چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ افسران ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ترقیاتی کمشنر شوپیان نے مریضوں سے بات چیت کی اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے ہسپتال حکام کو مریضوں کو صحت اور طبی نگہداشت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور دواؤں کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ہسپتال کے احاطے میں اور اس کے آس پاس صاف صفائی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.