ETV Bharat / state

شوپیاں میں جعلی رجسٹریشن پلیٹ والی گاڑی ضبط - جعلی کاغذات گاڑی سیز

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکہ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کا عمل جاری ہے۔

fake registration car seized in Shopian
شوپیاں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 4:47 PM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : ٹریفک پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کے روز کیگام علاقے میں ایک ناکہ کے دوران جعلی رجسٹریشن پلیٹ والی کار کو ضبط کیا ہے۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی آلٹو گاڑی کو روک کر اس کے کاغذات چیک کئے جس دوران یہ معلوم ہوا کہ گاڑی کے کاغذات اور رجسٹریشن پلیٹ جعلی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بعد میں ضلع پولیس شوپیان کے ساتھ معلومات شیر کی جس کے بعد رجسٹریشن رکھنے اور جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے کی پاداش میں ملزم ڈرائیور کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک ایف آئی آر نمبر 10/2024، دفعہ 420، 468،471,467، کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم ڈرائیور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: Fake Number car seized: جموں سے کشمیر جانے والی جعلی نمبر والی گاڑی ضبط

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے کاغذات، ضروری دستاویز وغیرہ ہمیشہ ساتھ رکھیں اور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔ محکمہ ٹریفک نے عوام سے سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں خریدنے سے قبل دستاویز پوری طرح سے چیک کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں کئی ایسے افراد ہیں جو انہتائی سست نرخوں پر گاڑیاں فروخت کر رہے ہیں، تاہم یا تو وہ چوری شدہ گاڑیاں ہوتی ہیں یا پھر کسی جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں خریدنے کے بعد ان گاڑیوں کی کرائم ہسٹری بھی چیک کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.