ETV Bharat / state

ضلع شوپیاں میں بھی کورونا ویکسین کا افتتاح

جموں وکشمیر کے باقی اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھی ہفتہ کو پہلے مرحلہ کے تحت کورنا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ضلع شوپیاں میں بھی کورونا ویکسین کا افتتاح
ضلع شوپیاں میں بھی کورونا ویکسین کا افتتاح
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:11 PM IST

ضلع شوپیاں میں کورونا ویکسین مہم کے پہلے مرحلے میں ضلع کے 1064 ہیلتھ ورکروں کو کورونا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

ضلع شوپیاں میں بھی کورونا ویکسین کا افتتاح

ضلع شوپیاں کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال زینہ پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین اور چیف میڈیکل افسر شوپیاں ڈاکٹر رمیش کمار بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران مہم کا آغاز ایک ہیلتھ ورکر کو ٹیکہ لگا کر کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوپیاں نے بتایا کہ ضلع میں 75 ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں پہلے مرحلہ کے تحت 1064 ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگائے جانے کے بعد ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

واضح رہے کہ کرونا ویکسین پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور 50 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو مرحلہ وار طریقے پر لگائی جائے گی، بعد ازاں کورونا وایکسین 17سال سے زیادہ کی عمر والے افراد کو فراہم کی جائے گی۔

یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں وہیں اس مہلک مرض کے سبب دو ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.