پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں سے ہتھیار جن میں ایک پستول، ایک میگزین اور پستول کے نو راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔
زرائع نے دونوں نوجوانوں کی شناخت عمر شوکت شاہ ساکنہ ہوم ہونہ امام صاحب اور شفاعت امین شاہ ساکنہ اور پارہ زینہ پورہ شوپیان کے بطور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوسر علاقے سے 'کے اے ایس' امتحان کا پہلا کامیاب امیدوار
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔