ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: گپکار ڈیکلریشن سے بی جے پی خوف زدہ

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی اے جی ڈی امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:46 PM IST

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گپکار ڈیکلریشن سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ کشمیر کی بقا کے لیے پی جی ڈی امیدوار کے حق میں ووٹ دیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی پی اے جی ڈی کے انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرائی ہوئی ہے اور اب حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر بی جے پی انتخابات میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہاں کے لوگوں کا جینا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ پر گئی تھیں اور وہاں پارٹی کارکنان سے ساتھ بات چیت کی۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

یہ بھی پڑھیں:

میئر انتخاب کے دوران مار پیٹ

سابق وزیر اعلیٰ نے سابق ایم ایل اے وچی شوپیان اعجاز احمد میر کی رہائش گاہ پر بند کمرے میں اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ بات چیت کی۔
محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں انکے پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدواروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہیں زینہ پورہ کا دورہ کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی گپکار ڈیکلریشن کے انتخابات میں آنے سے ڈر رہی ہے اور لوگ بی جے پی کے امیدواروں کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اور انہیں دیکھا دیں گے کہ انہوں نے کس طرح جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت رکھنے والے دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روشنی ایکٹ کے تحت اگر ان کے خلاف کچھ ثابت ہوتا ہے تو محبوبہ مفتی کو جیل میں ڈالے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.