ETV Bharat / state

Tribute to Pandit Deen Dayal Upadhyaya شوپیاں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - کشمیر نیوز

ضلع شوپیاں میں بی جے پی کی جانب سے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ BJP pays tribute to Pandit Deen Dayal Upadhyaya

شوپیاں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 8:11 PM IST

شوپیاں: بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے آج ضلع شوپیاں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کا یومِ پیدائش منایا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

شوپیاں میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس دوران ضلع شوپیاں بی جے پی کے جنرل سکریٹری محمد یوسف بٹ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نظریات ہر ایک کو غریبوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور اُن کی زندگی میں ایک مثبت فرق کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاست کے ایک رہبر، کثیر جہتی شخصیت کے مالک اور جَن سَنگھ کے بانی تھے جنہوں نے بھارتی ثقافت اور اقدار کے تحفظ اور انہیں محفوظ رکھنے کیلئے اپنی پوری زندگی جدو جہد کی۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اس تقریب میں وسیم راجا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساؤتھ کشمیر انچارج ، شاہنواز ریشی یوتھ پریزیڈنٹ ، سید مجتبیٰ میڈیا انچارج، طاہر احمد پڈر وائس پریزیڈنٹ کے علاہ دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔

سنہ 2014 میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یوم پیدائش، 25 ستمبر کو Antyodaya دیوس قرار دیا گیا تھا۔ اسی دن دیہی ترقیات کی وزارت نے ہنرمندی کے فروغ کے اپنے پروگرام Aajeevika Skills کو نئے سرے سے ترتیب دیا تھا اور اسے دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا کا نام دیا گیا تھا۔اس میں اور زیادہ رسائی، دائرہ بڑھائے جانے اور معیار پر زور دیا گیا۔ ایسا کرتے وقت وزارت نے ہنرمندی کی تربیت کے پروگرام نافذ کرنے میں 15 سال کے اپنے تجربے اور جانکاری کا استعمال کیا۔

اس دوران بھارتہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کو غور سے سنا۔ یاد رہے کہ آج صبح گیارہ بجے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کی 93ویں قسط تھی۔ جو آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹیلی کاسٹ کی گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.