شوپیاں: بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع انچارج جاوید قادری کی قیادت میں بی جے پی کے کئی کارکن اور سینئر لیڈران نے ریلی نکالی۔ یہ ریلی منی سکریٹریٹ آرہامہ شوپیان سے شروع ہوئی اور ضلع کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے ہیرپورہ علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں کئی پارٹی کارکنان نے حصہ لیا۔ BJP Rally In Shopian
اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے بتایا کہ کشمیر کے لوگ اب ترقی چاہتے ہیں اور لوگوں کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم نردیندر مودی عام لوگوں کے مسائل غور سے سنتے اور انہیں حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع شوپیان میں ایک طرف جہاں سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت مارے گئے وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی جسکا لوگوں نے استقبال کیا۔ سنیل شرما نے مزید بتایا کہ جو لوگ جموں و کشمیر میں حالات ناسازگار بنانا چاہتے ہیں حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: BJP Rally in Ramban: ’دفعہ 370کے خاتمے کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا‘