جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے۔
خبروں کے مطابق عبدالمجید جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھتے تھے اور وہ 162 ٹیرٹوریل آرمی یونٹ سے تھے جو زینہ پورہ شوپیان میں راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک فوجی اہلکار عبدالمجید جو زینہ پورہ شوپیان میں تعینات تھے۔ اپنی ٹیم کے ساتھ جمعہ کی دیر رات ایک نزدیکی گاؤں میں محاصرے کی غرض سے گئے تھے، جہاں انہیں محاصرے کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔ اگرچہ انہیں نزدیکی ہسپتال زینہ پورہ میں منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گئے اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔