ETV Bharat / state

شوپیاں: فوج نے 40 سیلائی مشینیں تقسیم کیں

فوج کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کی پہل کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں خواتین کو ٹریننگ فراہم کرنے کے علاوہ فوج نے 40 سیلائی مشینیں تقسیم کیں۔

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:10 PM IST

فوج نے کی ضلع شوپیاں میں 40 سیلائی مشینیں تقسیم

عالمی سطح پر خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ساتھ چلتی ہیں اور ترقی کے اس دور میں وہ بھی روزگار کے حوالے سے بااختیار بن رہی ہیں۔ اسی جذبے کے پیش نظر صنف نازک کو بااختیار بنانے کے لیے فوج کی 12 سیکٹر آر آر نے علاقے میں ایک پروگرام ترتیب دیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوج کی 12 سیکٹر آر آر نے بلپورہ میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ’’کٹنگ اور ٹیلرنگ کورس‘‘ کا انعقاد کیا تھا اور پیر کو پہلے بیچ میں 40 خواتین نے کورس مکمل کیا اور ایک تقریب کے دوران مہمان خصوصی میجر جنرل راشم بالی، جی او سی وکٹر فورس نے 40 خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کیں۔

میجر جنرل راشم بالی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے اس پہلے کورس کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’فوج خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ خواتین گھریلو کام کاج کے علاوہ خود روزگار کمانے کی اہل ہو سکیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں خواتین کو سیلائی کی ٹریننگ فراہم کرنے کے علاوہ انہیں اسناد اور سلائی کی مشینیں بھی فوج کی جانب سے مفت تقسیم کی گئیں۔

میجر جنرل راشم بالی کے مطابق فوج کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کا یہ عمل میں مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.