ETV Bharat / state

Snowfall Worried Apple Farmers غیر متوقع برفباری سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر - شوپیاں میں بھاری برفباری

میوہ کاشتکاروں کے مطابق غیر متوقع برفباری سے سیب درختوں میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ بہت سارے درختوں پر سیب ابھی تک اتارے نہیں گئے ہیں۔ بتادیں کہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے۔Snowfall Worried Apple Farmers

apple-growers-face-losses-after-sudden-snowfall-in-kashmir
غیر متوقع برفباری سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 6:59 PM IST

شوپیاں: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں ماہ کی 18 ،19 اور 20 تاریخ کو موسم خراب رہنے کے بیچ پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی۔ برفباری کے باعث جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سمیت وادی کشمیر کے دیگر پہاڑی اضلاع کے اطراف واکناف میں میوہ باغات میں خاصی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ میوہ مالکان باغات اور میوہ بیوپاری سیب کے درختوں سے سیب توڑنے میں مشغول رہے۔Snowfall In Kashmir

غیر متوقع برفباری سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر

تفصیلات کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیاں میں تقربیاً 30 فیصد سیب درختوں پر ہی ہیں جبکہ شاخ تراشی بھی باقی ہے وہیں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو برفباری ہوئی جن میں ہیرپورہ ، سیدھو ، دیوپورہ کیلر سمیت دیگر علاقوں میں 3 سے چار انچ تک برف جمع ہوئی جس کی وجہ سے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔Snowfall Worried Apple Farmers

میوہ کاشتکاروں کے مطابق غیر متوقع برفباری سے سیب درختوں میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ بہت سارے درختوں پر سیب ابھی اتارے نہیں گئے ہیں۔ بتادیں کہ برفباری صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور دوپہر کو موسم میں بہتری آئی اور ہلکی بارشیں شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: Weather Forecast Kashmir رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

یاد رہے کہ سال 2018 اور 2019 میں وادی کشمیر میں نومبر کے پہلے ہفتے میں بھاری برف باری ہوئی تھی جس کے سبب سیب باغات کو بیت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ تاہم امسال رواں مہینہ صرف پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جس کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی علاقے سے سیب کی کاشت کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے مہینہ کے آخری دنوں تک موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.