شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے داچھو ناگہ بل سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ عبدالقیوم شاہ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد سرینگر طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور آج شام کے قریب جب انہیں اپنے گھر شوپیاں واپس لایا جارہا تھا تو وہ راستہ میں انتقال کرگئے ۔
عبدالقیوم شاہ کی حرکت قلب بند ہونے سے موت کی خبر علاقہ میں پہنچتے ہی اپنی پارٹی کے کارکنوں میں غم کا ماحول چھا گیا۔عبدالقیوم شاہ اپنی پارٹی کے ساتھ منسلک تھے اور اپنی پارٹی کے وائس پریزیڈنٹ ضلع شوپیاں بھی تھے ۔
ادھر اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی وائس چیئرمین ضلع شوپیاں عرفان منہاس نے بھی ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا لہ مرحوم نے پارٹی کو ضلع شوپیاں میں مظبوط بنانے کے لیے کافی محنت کی ۔عرفان منہاس نے بتایا کہ عبدل القیوم کے اچانک انتقال کی وجہ سے اپنی پارٹی کے سبھی کارکنان صدمے میں ہے۔
مزید پڑھیں: artist dies of Heart Attack دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی فنکار کی موت