ETV Bharat / state

شوپیان: محکمہ مویشی پروری کی جانب سے معلوماتی کیمپ کا انعقاد - محکمہ انیمل ہسبنڈری

ضلع شوپیان میں محکمہ مویشی پروری کی جانب سے بیداری و تقسیم کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 3:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے شرمال علاقے میں معلوماتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں محکمہ کی ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

شوپیان: محکمہ پشو پالن کی جانب سے معلوماتی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر مقررین نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔ مقررین نے پولٹری اور ڈیری فارم شروع کرنے اور اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے اور سبسڈی سے متعلق معلومات فراہم کی۔

محکمہ کی ڈائریکٹر پورنیما متتل نے بتایا کہ محکمہ ہذا کی جانب سے مختلف اسکیمیں وضع کی جا رہی ہیں تاہم لوگوں تک ایسی اسکیموں کے بارے میں معلومات کی خاطر ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے کیمپ کے اختتام پر ضلع شوپیان میں ٹریکٹر اور ڈیری فارمنگ کے استعمال میں لائی جانے والی کئی گاڑیوں کو سبسڈی پر لوگوں کو فراہم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.