ETV Bharat / state

کوروناوائرس: شوپیاں کے دو دیہات ریڈ زون قرار - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو دیہات کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

shopian red zone
کوروناوائرس: شوپیاں کے دو دیہات ریڈ زون قرار
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کو کوروناوائرس کے دو نئے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامہ شوپیاں نے دو دیہات کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔

ان دیہات میں کسی بھی فرد کو گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عوام کو اپنے گھروں تک ہی محدود رہنا ہوگا تاکہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے پیر کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے شوپیان ضلع کے سیدھو اور رامنگری علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع میں کووڈ 19 کے دو مثبت نتائج کے بعد یہ اقدامات احتیاطی طور اٹھائے گئے ہیں، تاکہ کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تدابیر پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے سات دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو شوپیاں میں دو اور سرینگر میں دو نئے مثبت نتائج کے بعد جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 45پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ دو افراد کوروناوائرس کی جنگ ہار چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.