ETV Bharat / state

Macadamisation of Link Road in Shopian شوپیاں کے کریوا چھانچ مرگ میں برسوں بعد میکڈامایزشن سے عوام میں خوشی - میکڈامایزشن سے عوام میں خوشی

شوپیاں کے چھانچ مرگ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے بارہ برس کے بعد علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میکڈم بچھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ Macadamisation of Link Road in Shopian

Macadamisation of Link Road in Shopian
شوپیاں کے کریوا چھانچ مرگ میں برسوں بعد میکڈامایزشن سے عوام میں خوشی
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 6:31 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چھانچ مرگ علاقے کے لوگوں نے رابطہ سڑک پر بارہ برس کے بعد میکڈم بچھانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چھانچ مرگ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے بارہ برس کے بعد علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میکڈم بچھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اگرچہ مذکورہ علاقہ کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر بارہ سال قبل میکڈامایزشن کی گئی تھی تاہم کافی عرصہ ہونے کی وجہ سے سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی تھی۔Macadamisation of Link Road in Shopian

شوپیاں کے کریوا چھانچ مرگ میں برسوں بعد میکڈامایزشن سے عوام میں خوشی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں چھانچ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ضلع ہیڈکوارٹر شوپیاں پہنچنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مذکورہ علاقے میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا تھا تو مقامی لوگوں کو مریض کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا پڑتا تھا، جس کے باعث تیمارداروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ اگرچہ معاملے سے نمٹنے کے لئے مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کے دروازے کھٹکھٹائے تھے تاہم ان کے اس دیرینہ مطالبہ پر کسی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔

تاہم محکمہ تعمیرات عامہ نے مذکورہ سڑک کا ڈی پی آر بنا کر محکمہ کو بھیج دیا تھا، جس کے بعد پروجیکٹ کو منظوری ملی اور رواں ماہ میں مذکورہ سڑک کے لئے رقومات واگزار ہونے کے بعد سڑک پر میکڑم بچھانے کا کام عمل میں لایا گیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں میکڈم بچھانے کے کام پر کافی خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Macadamisation of Link Road in Banihal: سڑک کے میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے ضلع انتظامیہ شوپیاں اور گورنر انتظامیہ کے علاوہ ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں جن پر ابھی تک میکڈامایزشن نہیں ہوئی ہے، اس پر بھی میکڈم ڈالا جائے تاکہ لوگوں آسانی ہو۔ واضح رہے کہ کریوا سے چھانچ مرگ سڑک پر میکڈامایزشن کے دوران ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران، علاقے کے مقامی افراد، سماجی کارکنان اور عام لوگ بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.