ایک پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کیلئے دعا کی۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر ملک نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔
آج دوپہر شوپیان اور راجوری اضلاع کو ملانے والے تاریخی مغل روڑ پر زبردست سڑک حادثے میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شدگان کی اکثریت نوجوان لڑکیوں کی تھی جو سرنکوٹ، پونچھ میں ایک سلائی مرکز میں تربیت حاصل کررہی تھیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایکسرشن کیلئے جانیوالی ٹیمپو ٹراولر گاڑی لال غلام نامی پہاڑی درے کے پاس ڈرائیور کے قابو سے پاہر ہوئی اور گہری گھائی میں گرپڑی۔
ابتدائی طور 11 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھی ان ہلاکتوں پر کہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔