نمائندے کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے سرکاری ملازمین کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں26 ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
ساتھ ہی ترقیاتی کمشنر نے غیر حاضر 9 اعلیٰ افسران کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔
یہ کارروائی ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے کئی سرکاری محکموں کا اچانک معائینہ کرنے کے دوران کی۔ اچانک معائینے کے دوران مختلف محکموں کے 26 ملازمین کو دفاتر سے بغیر اطلاع غیر حاضر پایا گیا جنہیں موقعے پر ہی معطل کیا گیا۔