ETV Bharat / state

15 Corps Commander DP Pandey Visits Shopian: کور کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کی جان بچانے والوں کی ستائش کی - شوپیاں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار

شوپیاں دورے کے حوالے سے ڈی پی پانڈے نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ شوپیاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں، جنہوں نے حادثے کا شکار فوجی اہلکاروں کو وقت پر اسپتال پہنچایا اور ان کی جان بچائی۔ 15 Corps Commander DP Pandey Visits Shopian

15 Corps Commander DP Pandey Visits Shopian: کور کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کی جانب بچانے والوں کی ستائش کی

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 2:47 PM IST

فوج کے 15 کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کرکے ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں میں تحائف تقسیم کیے۔ 15 Corps Commander DP Pandey Visits Shopian ڈی پی پانڈے نے ضلع اسپتال شوپیان میں اُن ڈاکٹروں میں تحائف تقسیم کر کے حوصلہ افزائی کی جنہوں نے حالیہ دنوں حادثے کا شکار ہونے والی فوجی اہلکاروں کی جان بچا کر ان کا علاج و معالجہ کیا تھا۔

کور کمانڈر نے فوجی اہلکاروں کی جانب بچانے والوں کی ستائش کی

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ایک سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03A: 7283 شوپیاں میں حادثہ کا شکار ہوئی تھی، مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں فوجی اہلکار سوار تھے۔ مقامی باشندوں کے مطابق گاڑی کنی پورہ پل کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر دیوار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک جب کہ دیگر چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ یہ سبھی فوجی اہلکار 44 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھے اور چوگام فوجی کیمپ شوپیان میں تعینات تھے۔

کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے شوپیاں ضلع اسپتال کا دورہ کرکے شوپیاں کے لوگوں خاص کر ضلع اسپتال کے طبی و نیم طبی عملہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع شوپیاں کے باشندوں نے فوجی اہلکاروں کی جان بچائی، انہیں وقت پر اسپتال پہنچایا۔‘‘ 15 Corps Commander DP Pandey Visits Shopian شوپیاں دورے کے حوالے سے ڈی پی پانڈے نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں شوپیاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جان لینا بہت آسان ہے، مگر کسی کی جان بچانا بہت مشکل کام ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.