سانبہ: جموں و کشمیر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کے سلسلے میں جمعہ کے روز تین افراد کو سانبہ میں گرفتار کیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت روہت کمار اور روہت سینی،جن کا تعلق ضلع جموں کے ارنیا علاقہ سے ہے اور رومی کمار ساکن سانبہ ہے ۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش نے اس حوالے سے بتایا کہ " پولیس خواتین کے خلاف جرائم کو بھرپور طریقے سے نمٹا رہی ہے، اور پولیس تن دلی سے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا " جن افراد پر عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، گھریلو تشدد، اور حملہ جیسے سنگین جرائم کا الزام ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جا رہا ہے۔
-
SAMBA POLICE ARRESTED THREE RAPE ACCUSED
— District Police Samba (@sambapolice) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
CRIME AGAINST WOMEN BEING STERNLY DEALT WITH : SSP SAMBA BENAM TOSH @JmuKmrPolice @ZPHQJammu pic.twitter.com/uNEOfTJZRo
">SAMBA POLICE ARRESTED THREE RAPE ACCUSED
— District Police Samba (@sambapolice) September 29, 2023
CRIME AGAINST WOMEN BEING STERNLY DEALT WITH : SSP SAMBA BENAM TOSH @JmuKmrPolice @ZPHQJammu pic.twitter.com/uNEOfTJZRoSAMBA POLICE ARRESTED THREE RAPE ACCUSED
— District Police Samba (@sambapolice) September 29, 2023
CRIME AGAINST WOMEN BEING STERNLY DEALT WITH : SSP SAMBA BENAM TOSH @JmuKmrPolice @ZPHQJammu pic.twitter.com/uNEOfTJZRo
دریں اثناہ، سانبہ پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرکے لکھا کہ سانبہ پولیس نے عصمت دری کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:
Govt Employee Arrested on Rape Charges عصمت دری کے الزام میں سرکاری ملازم گرفتار
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سانبہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے محکمہ جل شکتی کے ایک ملازم کو مبینہ طور کود کو تانترک ظاہر کرنے اور ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری ملازم تنتر منتر، چرنامرت اور وبھوتی سے جلد کی بیماریوں کا علاج کرنے کی غرض سے عورت (متاثرہ) کے گھر آیا تھا۔