ETV Bharat / state

Soldier Electrocuted To Death سانبہ میں فوجی اہلکار کرنٹ لگنے سے ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 4:05 PM IST

سانبہ میں فوج کی انجینئرنگ ونگ میں تعینات ایک اہلکار درمیانی شب کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ دیپک پانڈے کے بطور ہوئی ہے۔

soldier-electrocuted-to-death-in-samba-jammu
سانبہ میں فوجی اہلکار کرنٹ لگنے سے ہلاک

سانبہ ( جموں): جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں درمیانی شب فوجی اہلکار کرنٹ لگنے سے ازجان ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق سانبہ میں فوج کی انجینئرنگ ونگ میں تعینات اہلکار جس کی شناخت 25 سالہ دیپک پانڈے کے بطور ہوئی ہے کرنٹ لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: CRPF Personnel shoots self dead بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

بتادیں کہ پونچھ کے اعلیٰ پیر علاقے میں کچھ روز قبل قبر کھودنے کے دوران کچھ افراد نے ٹین اٹھایا جو ترسیلی لائن کو چھو گیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی موت واقع ہو جاتی ہے، علاوہ ازیں رہائشی مکانات یا دکان پر غفلت شعاری کے سبب عام لوگوں کی بھی ہلاکتوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.