جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں کچھ مشکوک سرگرمی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشکوک سرگرمی سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد فورسز کو الرٹ کر دیا گیا اور بین الاقوامی سرحدی علاقوں اور دیگر گاؤن میں مشترکہ تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پلوامہ: سیکیورٹی فورسز نے پنگلنہ علاقے کا محاصرہ کیا
سکیورٹی فورسز کے ذریعہ یہ کارروائی ان تمام مقامات پر کی جارہی ہے جہاں مشتبہ سرگرمیاں دیکھنے میں ملی۔
بتایا جا رہا ہے کہ شبہ کیا جا رہا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
خبر لکھنے تک تلاشی کاروائی جاری ہے۔