ETV Bharat / state

Husband Kills Wife سانبہ میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

سانبہ پولیس نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دینے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت سنیل کمار ساکن رام گڑھ سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 5:48 PM IST

Etv Bharatsamba-police-arrests-husband-for-murdering-his-wife-at-ramgarh-sambah
سانبہ میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

جموں: سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقہ میں آپسی جھگڑے کے بعد شوہر نے تیز دھار ہتھیار سے بیوی کا گلا کاٹ دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ملزم شوہر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت سنیل کمار عرف سنی ولد درشن کمار چودھری ساکن رام گڑھ سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی نے بتایا کہ تھانہ رام گڑھ میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنیل کمار کی 24 سالہ بیوی رمپی جمعرات کو مویشیوں کے شیڈ میں جانوروں کو چارہ دینے گئی تھی۔ اسی دوران شوہر پیچھے سے آیا اور اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس کی آواز کو روک دیا۔ اس کے بعد اس نے تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ بیوی کو خون میں لت پت زمین پر چھوڑ کر سنیل کمار موقع سے فرار ہو گیا۔

اس دوران مقامی لوگوں نے ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو انہیں شک ہوا۔ مقامی لوگ جب مویشیوں کے شیڈ کے اندر گئے تو انہوں نے زمین پر ان کی اہلیہ کو خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا ہے۔ مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا ار پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: Wife Killed By Husband دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کوانجکشن لگا کر کیا قتل

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس پیچ خاتون کے والدین نے سسرال والوں پر جہیز کے لیے گھریلو تشدد کا الزام بھی لگا ہے۔ بتادیں کہ خاتون کی شادی تقریباً چار سال قبل ہوئی تھی اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.