سانبہ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بدھ کے روز جموں کے سانبہ ضلع پہنچے اور وہاں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک کی گئی خاتون استانی رجنی بالا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک استانی کے والدین و دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ LG Meets Slain Rajni Bala Family Members
ایل جی منوج سنہا نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رجنی بالا کے شوہر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے سبھی مانگوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Rajni Balla Last Rites In Samba: سانبہ میں خاتون ٹیچر کی آخری رسومات ادا کی گئیں
- Woman Teacher Killed: کولگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خاتون ٹیچر ہلاک
واضح رہے کہ 31 مئی کے روز ضلع کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے رجنی بالا نامی ہندو خاتون استانی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔