ETV Bharat / state

'گپکار اتحاد نے کبھی بھی پاکستانی مہاجرین کو ووٹ کا حق نہیں دیا' - ETV BHARAT URDU

ایرانی نے کہا کہ 'گپکار گینگ نے پاکستان سے آنے والے کسی بھی مہاجر کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیا ہے لیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنہیں یہ احساس ہوا کہ جن لوگوں نے بھارت آنے کا انتخاب کیا، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے۔'

'گپکار اتحاد نے کبھی پاکستانی مہاجرین کو ووٹ کا حق نہیں دیا'

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 6:51 AM IST

مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل اور امور خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی نے ہفتے کو گپکار اتحاد کے ممبروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان سے آنے والے مہاجرین کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا۔

ضلع سانبہ کے علاقے گھگوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ایرانی نے کہا کہ 'گپکار گینگ نے پاکستان سے آنے والے کسی بھی مہاجر کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیا ہے لیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنھیں یہ احساس ہوا کہ جن لوگوں نے بھارت آنے کا انتخاب کیا، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے۔'

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نے کہا کہ 'گپکار گینگ نے آپ سب کو ووٹ کا حق دینے کے لئے لڑائی نہیں لڑی تھی لیکن وہ صرف اس وقت آگے آتے ہیں جب انہیں آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ 'برسوں کی جدوجہد کے بعد یہاں کے عوام کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔ میں یہاں آپ کا ووٹ مانگنے کے لئے آئی ہوں تاکہ آپ اپنے کنبہ کے مستقبل کو محفوظ کرسکیں۔'

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) سمیت مرکزی دھارے میں شامل جماعتوں نے اکتوبر کے مہینے میں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) تشکیل دیا تھا اور وہ ایک ساتھ مل کر ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات لڑ رہے ہیں۔'

آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور سابق ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد پاکستان سے آنے والے مہاجرین کو رواں سال بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.