ETV Bharat / state

Govt Employee Arrested on Rape Charges عصمت دری کے الزام میں سرکاری ملازم گرفتار

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 3:12 PM IST

سی جے ایم سانبہ کی ہدایت پر رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور معاملہ میں تحقیقات جاری ہے۔

عصمت دری کے الزام میں سرکاری ملازم گرفتار

جموں (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے محکمہ جل شکتی کے ایک ملازم کو مبینہ طور کود کو تانترک ظاہر کرنے اور ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری ملازم تنتر منتر، چرنامرت اور وبھوتی سے جلد کی بیماریوں کا علاج کرنے کی غرض سے عورت (متاثرہ) کے گھر آیا تھا۔

سانبہ پولیس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) سانبہ کی ہدایت پر رام گڑھ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ متاثرہ نے سی جے ایم سامبہ کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم نے خود کو ’’تانترک‘‘ جتلا کر اس کی عصمت دری کی۔

متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ساتھ بابا سدھا گوریا مندر سوانکھ گئی تھی، جہاں سے ملزم اسے اپنے گھر لے گیا۔ وہاں اس نے دروازہ اندر سے بند کر دیا، چرنامرت اور وبھوتی دی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔ سی جے ایم کی عدالت نے سانبہ پولیس کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سبھاش چندر ساکنہ رادیان، رام گڑھ، ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے اور وہ محکمہ جل شکتی کا ملازم ہے۔

مزید پڑھیں: Sarpanch Arrested on Rape Charges: عصمت دری کے الزام میں سرپنچ گرفتار

واضح رہے کہ محض پانچ روز قبل شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں ایک سرپنچ کو جموں و کشمیر پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب اس کے خلاف ایک مقامی خاتون نے عصمت دری کا الزام عائد کیا۔ حراست میں لئے گئے سرپنچ کا تعلق ابتدائی طور بی جے پی کے ساتھ جتلایا گیا تاہم بعد ازاں بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے ان خبروں کو ’’سراسر غلط‘‘ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.