ETV Bharat / state

Arms Recovered In LOC سانبہ ضلع میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا اسلحہ برآمد - سانبہ ضلع میں ایل او سی پر اسلحہ بارود برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ کے بین الاقوامی سرحد سے ایک اسلحہ کا پیکٹ برآمد کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 11:03 AM IST

Updated : Apr 3, 2023, 2:19 PM IST

سانبہ ضلع میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا اسلحہ برآمد

سانبہ: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پیر کو ایک پیکٹ برآمد ہوا ہے جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ یہ معلومات دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ پیکٹ بین الاقوامی سرحد کے پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے پیکٹ سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ پیکٹ پیر کی علی الصبح رکھ بڑوٹیا میں ریلوے لائن کے قریب سے ملا ہے۔ پیکٹ ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ وہیں اس معاملے سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پیکٹ سے 3 پستول، 4 دستی بم، 6 میگزین اور 48 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے پولیس کو شبہ ہے کہ یہ پیکٹ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سامبا، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں بین الاقوامی سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ، منشیات، نقدی، دھماکہ خیز مواد کے مشتبہ طور پر گرائے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Arms Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود سمیت منشیات برآمد، پولیس

Arms Heroin Recovered from Indo Pak Border: پاک بھارت سرحد سے منشیات، اسلحہ برآمد

Last Updated : Apr 3, 2023, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.