ETV Bharat / state

Tuksan Village Transformed to Model Village فوج کی مدد سے دوردراز گاوں ماڈل ولیج میں تبدیل

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:26 PM IST

Updated : Apr 12, 2023, 5:16 PM IST

3 جولائی 2022 کو ضلع ریاسی کے دور دراز علاقہ ٹکسن کے لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں سمیت پکڑ کے پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔ فوج نے اس پسماندہ گاؤں میں سدبھاونا اسکیم کے تحت بہت سارے کام اںجام دئے، جس سے علاقہ کے لوگوں کو کافی فائدہ ملا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

فوج کی مدد سے دوردراز گاوں ماڈل ولیج میں تبدیل

ریاسی: فوج نے 3 جولائی 2022 کو عسکریت پسندوں کو زندہ پکڑنے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ریاسی کے گاوں ٹکسن کے لوگوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ فوج نے معاشی طور پر پسماندہ گاؤں کو ماڈل گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے۔ عسکریت پسندوں کو زندہ پکڑ کر فوج کے حوالے کرنے والے گاؤں والوں کی ہمت اور بہادری کو پورے ملک نے سلام پیش کی تھی ان کی حب الوطنی کو دیکھتے ہوئے فوج نے لوگوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاؤں کی خوشحالی کے لیے سدبھاونا اسکیم کے تحت بہت ساری کام انجام دئے۔

اس گاؤں کا نام منظر عام پر آنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے فوج اور انتظامیہ کو گاؤں کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد فوج نے ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے گاؤں میں بیت سارے ترقیاتی کام انجام دئے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا۔ گاؤں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، گاؤں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے فوج کی طرف سے ایک ہائی ٹیک اسکول قائم کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو ای لرننگ کے ذریعے پڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں نیا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کو فوج نے سولر لائٹس بھی تقسیم کئے۔اس کے ساتھ علاقے میں پہلی بار بچوں کے کھیلنے کے لیے پارک بھی بنایا گیا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے فوج کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔

بتادیں کہ 3 جولائی 2022 کو ضلع ریاسی کے مہور تحصیل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ٹکسن علاقے میں، اپنی چوکسی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، گاؤں والوں نے ہتھیاروں سے لیس لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو پکڑ کر رسی سے باندھ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ گاؤں والوں کی اس بہادری پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کی تعریف کی اور پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا اس کے ساتھ ہی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نے پولیس کی جانب سے گاؤں والوں کو دو لاکھ روپے کے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Militants Arrested in Reasi: ریاسی میں پکڑا گیا عسکریت پسند بی جے پی کے مقامی آئی ٹی سیل کا سابق سربراہ نکلا

Last Updated : Apr 12, 2023, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.