ETV Bharat / state

شرائن بورڈ نے آن لائن سہولیت حاصل کرنے والے یاتریوں کیلئے اتکا آرتی کی فیس میں کمی کر دی

اتکا آرتی ماتا ویشو دیوی مندر کے پرانی پوتر گھپا کے پاس صبح اور شام کے وقت کی جاتی ہے۔ اس آرتی میں صرف وہی یاتری حصہ لیتے ہیں جنہوں نے اس کے لئے درخواست دی ہوتی ہے۔Atka Aarti In Mata Vaishno Devi

Etv BharatVaishno Devi Shrine Board reduces the fee for sitting in Atka Aarti
شرائن بورڈ نے آن لائن سہولیت حاصل کرنے والے یاتریوں کیلئے اتکا آرتی کی فیس میں کمی کر دی ہے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:44 PM IST

سرینگر: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آن لائن موڈ کے ذریعے سہولیت حاصل کرنے والے یاتریوں کے لئے اتکا آرتی کی فیس میں کمی کر دی ہے۔شرائن بورڈ حکام کے مطابق اب چار افراد بشمول دو بالغ اور دو بچے جن کی عمر دس برس تک ہونی چاہئے، صرف 5 ہزار 1 سو روپیے میں اتکا آرتی میں شرکت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اس آرتی میں شرکت کی فیس 2 ہزار روپیے فی یاتری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فیس میں کمی کا فائدہ آن لائن بکنگ کرنے والے گروپس کے لئے ہی مخصوص ہے۔

حکام نے کہا کہ 'جو بر سر موقع بکنگ کریں گے ان کو پہلی ہی فیس یعنی 2 ہزار روپیے فی یاتری ادا کرنا ہوگی اور اس کے علاوہ ان کو بھون میں قیام کے لئے الگ فیس ادا کرنا ہوگی'۔انہوں نے کہا کہ آن لائن بکنگ میں قیام کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹکچر میں میں توسیع کی گئی ہے اور اب 4 سے 5 سو یاتری بہ یک وقت آرتی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتکا آرتی پرانی پوتر گھپا کے پاس صبح اور شام کے وقت کی جاتی ہے۔ اس آرتی میں صرف وہی یاتری حصہ لیتے ہیں جنہوں نے اس کے لئے درخواست دی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

بورڈ حکام نے کہا کہ فیس میں کمی کا یہ سلسلہ ماہ فروری تک رہے اور پھر آگے جاری رکھنے کے لئے اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ یاتری نومبر سے فروری تک اس سہولیت کا فائدہ اٹھائیں گے'۔

دریں اثنا شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو افسر انشول گرگ نے اتکا آرتی میں شرکت کے لئے فیس میں کمی کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.