ETV Bharat / state

چیتر نوراتر پر ویشنو دیوی بھون کی خاص سجاوٹ ہوگی

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:39 PM IST

چیتر نوراتر میں عقیدت مندوں کو سبھی طرح کی آن لائن سہولت میسر ہوگی، ساتھ ہی موقع پر بھی مختلف قسم کی سہولتیں بھی شرائن بورڈ کی جانب سے مہیا ہوں گی۔

Vaishno Devi Bhawan
ماں ویشنو دیوی

جموں خطے کے ضلع ریاسی میں واقع ماں ویشنو دیوی بھون کو ملکی اور غیرملکی پھولوں سے سجایا جائے گا۔ بھون احاطہ میں استقبال کے لیے دروازے اور پنڈال بنائے جا رہے ہیں۔ اسے بنانے کے لیے تقریبا 100 کاریگر مصروف ہیں۔

ویشنو دیوی بھون کی سجاوٹ کے لیے بھارت کے ساتھ سری لنکا، آسٹریا، کناڈا اور انگلینڈ سے خاص پھول منگوائے جا رہے ہیں۔

نوراتر میں بھون کے احاطہ میں واقع سرسوتی بھون میں شرائن بورڈ کی جانب سے وشال 'شتچنڈی مہا یگ' کیا جائے گا۔ یہ مہا یگ نوراتر میں شروع ہوگا۔ اس میں تقریبا 31 پنڈت 24 گھنٹے پوجا ارچنا کریں گے۔ مہا یگ میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند حصہ لے سکیں گے۔

اس کے لیے شرائن بورڈ کی جانب سے خاص انتظام کیے جا رہے ہیں۔ نوراتر کے موقع پر عقیدت مندوں کے لیے ورت کے تعلق سے پھل کے خاص انتظام شرائن بورڈ کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ بھون کے ساتھ ہی یاترا کے راستے میں بھی ورت رکھنے والوں کے لیے 24 گھنٹے پھل دستیاب رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ماں ویشنو دیوی کا سفربند

نوراتری میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کو آن لائن بکنگ کی سہولت تو رہے گی، ساتھ ہی آدھار شور کٹکا پہنچنے کے لیے فوری بکنگ کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔

یہاں کورونا سے بچاؤ کے لیے بھی انتظام کیے گئے ہیں۔

ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او رمیش کمار گپتا نے کہا کہ چیتر نوراتر میں عقیدت مندوں کو سبھی طرح کی آنلائن سہولت میسر ہوگی، ساتھ ہی فوری سہولتیں بھی شرائن بورڈ کی جانب سے ہوگی، تاکہ عقیدت مندوں کو کوئی دقت نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.