ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ٹکسان گاؤں میں اتوار کی صبح لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو دبوچ لیا ہے، جنہیں ایک گھر میں باندھ کے رکھا گیا ہے۔ پولیس نے فوری گاؤں پہنچ کر عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت طالب حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار عسکریت پسند کبھی ضلع راجوری کے بی جے پی آئی ٹی سیل کا سربراہ اور سوشل میڈیا انچارج تھا۔ اتوار کی صبح طالب حسین شاہ اور اس کے ساتھی کو ریاسی علاقے میں گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کو عکسریت پسندوں کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں، کئی دستی بموں کے ساتھ ساتھ ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ Two Militants Arrested in Reasi
واضح رہے کہ عسکریت پسند طالب حسین شاہ کو 9 مئی 2022 کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضلع راجوری کے بی جے پی آئی ٹی سیل اور سوشل میڈیا کا انچارج نامزد کیا گیا تھا۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر فیس بک واٹس ایپ اور دیگر ویب سائٹوں پر بی جے دفتر سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق بی جے پی مائنارٹی مورچہ جموں کشمیر کے صدر شیخ بشیر نے مذکورہ عسکریت پسند کو 9 مئی 2022 کو ضلع راجوری کے بی جے پی آئی ٹی سیل اور سوشل میڈیا کا انچارج نامزد کیا گیا۔
بی جے پی ترجمان نے اس کے لیے بی جے پی آن لائن رکنیت کے نظام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، جو لوگوں کو بغیر کسی پس منظر کی جانچ کے پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان آر ایس پٹھانیا نے کہا، 'میں کہوں گا کہ یہ ایک نیا ماڈل ہے۔ بی جے پی میں داخل ہونا، رسائی حاصل کرنا، رسہ کشی کرنا، یہاں تک کہ اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کی سازش تھی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔'
جموں و کشمیر کے ایل جی منوسج سنہا نے عسکریت پسندوں کو پکڑنے والے مقامی لوگوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں جموں وکشمیر پولیس نے بھی گاؤں والوں کے لیے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل جموں کشمیر پولیس کے چیف دلباغ سنگھ نے گاؤں والوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کو دو لاکھ روپیہ کا انعام دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں طالب حسین راجوری کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے جب کہ فیضل احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار بارہمولہ کا ساکن ہے۔ Two Militants Arrested in Reasi
یہ بھی پڑھیں: