ETV Bharat / state

غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لئے تین گاڑیاں ضبط، 92 ہزار جرمانہ - کان کنی کاروبار

ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے کٹرا پولیس نے تین گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ساتھ ہی 92 ہزار روپے بطور جرمانہ عائد کیا ہے۔

Three vehicles seized for illegal mining, fined Rs 92,000
غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے تین گاڑیاں ضبط، 92 ہزار جرمانہ
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 6:08 PM IST

جموں کے ضلع ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے کٹرا پولیس کے ذریعہ ایک مہم چلائی گئی، ایک ہفتے کے اندر کان کنی کے کاروبار میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں ضبط کے ساتھ 92000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ مائننگ کے توسط سے ضلع کے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ندی کی تراشی میں بھاری مشینری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے ڈی سی ریاسی کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع میں چیکنگ آپریشن کیا گیا۔

یہ مہم ایس ڈی پی او کٹرا کلجیت سنگھ، ایس ایچ او کٹرا سنیل شرما اور پولیس پوسٹ انچارج کاکڈیال عمران علی نے چلائی۔ یہ ساری کارروائی ایس ایس پی کٹرا امت بھاسن کی سربراہی میں ایس ایس پی ریاسی رشمی وزیر کی ہدایت پر کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.