ضلع ریاسی کے سب ڈویزن مہور کے علاقہ شبراس، بدر، اڑبیس کے عوام نے سڑکوں کی خستہ حالت کے پیش نظر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے بگہ کے مقام پر سڑک کو تقریباً تین گھنٹے بند رکھا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔
لوگوں نے بتایا کہ 'بلاک گلاب گڑھ کے شبراس، بدر، اربیس، نیوچ، دیول اور ڈوگہ میں اب بھی سڑک جیسی سہولیات میسر نہیں ہے، اور اگر کہیں ہے بھی، ان علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 44 کیسز، دو اموات
مضاہرہن نے بتایا 'بدر سے گلاب گڑھ اور بل سے سبراس سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات تھوڑی کم ہوں۔
لوگوں کا کہنا ہے 'سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے کئی بار حادثات رونما ہوتے ہیں، اس کے علاوہ 2 گھنٹے کا سفر 4 سے زائد گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔ کئی گھنٹوں تک جام رہنے کے بعد تحصیل دار، مہور موقع پر پہنچے اور انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کے جلد ان کی سبھی مانگیں پوری کی جائیں گی۔ اس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔