ریاسی سے پناسا روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈروائیوروں نے پیر کو بس اسٹینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کر رہے ڈرائیوروں نے بتایا کہ ریاسی - پناسا روٹ پر SRTC نے بس سروس شروع کی ہے جس کا انکے مطابق کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔
ڈرائیوروں کے مطابق ایس آر ٹی سی بس اپنی ـ’من مرضی‘ اور بلا کسی شیڈول کے مطابق اس روٹ پر چلتی ہے۔ ڈرائیوروں نے دعویٰ کیا کہ اس سے نجی گاڑیوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں ڈرائیوروں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔