ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے بلاک گلاب گڑھ پنچایت شبرس میں موسلادھار بارش کے سبب لوگوں کو دریا پار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبرس پنچایت میں متعدد نالے ہیں۔ بارش میں ان نالوں کو پار کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں سمیت اسکول کے بچوں کو بھی نالہ عبور کرنے میں ڈر لگتا ہے کہ کہیں کچھ حادثہ نہ ہو جائے۔ اکثر مویشی بھی اس نالے میں گر جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد دریا اور نالوں پر فوٹ بریج تعمیر کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Pahari People Demand Reservation: ریاسی علاقے کے لیے پہاڑی ریزرویشن کا مطالبہ