ETV Bharat / state

'دریائے چناب کے کناروں پر چلنے سے احتیاط کی جائے'

این ایچ پی سی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ موسمی حالات میں ہو رہی تبدیلیوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور مون سون کے دوران ماہ جون سے اکتوبر تک دریا کے پانی کی سطح کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔

'دریائے چناب کے کناروں پر چلنے سے احتیاط کیا جائے'

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بہہ رہے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر سلال پاور اسٹیشن (این ایچ پی سی) نے مقامی لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اس دریا کے کناروں پر چلنے پھرنے کے دوران محتاط اور چوکس رہیں۔

این ایچ پی سی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ موسمی حالات میں ہو رہی تبدیلیوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور مون سون کے دوران ماہ جون سے اکتوبر تک دریا کے پانی کی سطح کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح بڑھنے سے دریا میں غیر متوقع طور تیز لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر تمام لوگوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ دریائے چناب کے کناروں سے چلنے پھرنے کے دوران احتیاط کریں اور اپنے مویشیوں کو کناروں سے دور ہی رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.