مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر اور سری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین منوج سنہا نے جمعرات کی شام ماتا ویشنو دیوی بھون پہنچ کر ماتھا ٹیکا۔
لیفٹینینٹ گورنر یک روزہ دورے پر ریاسی پہنچے تھے۔ شام کو ریاسی سے جموں کے لیے روانہ ہونے سے قبل منوج سنہا جموں و کشمیر کے اعلی افسران کے ساتھ آدھار شور کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے نئے تاراکو مارگ پہنچے۔ جہاں سے وہ اعلی افسران کے ساتھ شرائن بورڈ کی گاڑی میں سوار ہو کر شام ساڑھے چار بجے ویشنو دیوی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے تئیں بیداری کے لئے پینٹنگ
تقریباً ساڑھے پانچ بجے ویشنو دیوی بھون پہنچ کر منوج سنہا نے شری دھر کمپلیکس کے گیسٹ روم میں آرام کیا۔ پونے چھ بجے منوج سنہا ماتا ویشنو دیوی کے یہاں حاضری لگانے کے بعد اعلی افسران کے ساتھ ہی ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کمار کے ساتھ روانہ ہوئے۔
لیفٹینینٹ گورنر نے ماتا ویشنو دیوی کی خاص پوجا ارچنا کی اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے دعا کی۔